پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ، بارش کے باعث ٹاس میں تاخیر کا امکان

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ جڑواں شہروں راولپنڈی و اسلام آباد میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ٹیسٹ میچ کے  پہلے روز دوپہر تک بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی بیشتر آؤٹ فیلڈ پر پانی جمع ہے اور گراؤنڈز مین کچھ دیر تک آؤٹ فیلڈ کو سکھانے کا کام شروع کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے  باعث راولپنڈی ٹیسٹ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے جبکہ بارش کے باعث  پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیاہے اوربارش رکنے پر  پچ کی تیاری کے لیے رولر  استعمال کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز میں بنگلا دیش کو  0-1 کی برتری حاصل ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket