Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, March 19, 2025

ایس او ایس چلڈرن ویلج میں ٹریفک قوانین سے متعلق سیمینار

پشاور میں بچوں کی کفالت کیلئے قائم سیو آور سول (ایس او ایس) چلڈرن ویلج میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ٹریفک قوانین سے متعلق بچوں کو آگاہی دینے کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ ایجوکیشن ٹیم نے بچوں کو روڈ کراسنگ‘ زیبرا کراسنگ اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور بچوں سے باقاعدہ زیبرا کراسنگ و روڈ کراسنگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ایجوکیشن انچارج نے کہا کہ بچے سڑک پار کرتے وقت دونوں اطراف کو دیکھ کر احتیاط سے سڑک عبور کر لیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمیشہ شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑک عبور کیا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پر زیادہ ٹریفک ہونے کے باعث بچے قریبی افراد کے ذریعے سڑک عبور کریں یا ٹریفک پولیس کو کہہ دیا کریں جو ان کی مدد کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کے ڈرائیونگ کرنے پر قانونی طور پر پابندی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تعلیمی اداروں میں سیمینارز کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ طلبہ ہی ہمارا مستقبل ہیں جن کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket