ماں اور بچے کی بہترین نشو نما کی آگاہی کیلئے بے نظیر نشو نما پروگرام کے تحت سماجی رویوں کی تبدیلی کے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فیمیل کے ہال میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال ،نیشنل پروگرام کے کوآرڈنییٹر ڈاکٹر اشفاق ،نیوٹریشن کوآرڈنیٹر ڈاکٹر عبد الحسیب کے علاوہ محکمہ صحت محمکہ تعلیم سے مہمانوں نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد اقبال کا کہنا تھا صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ماہ اور بچے کی غذائیت اور ماؤں کو بچوں کو دودھ پلانا انتہائی اہم ہے۔سیمینار کا بھی بنیادی مقصد شہریوں میں ماں اور بچے کی صحت اور غذائیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔بچوں کو دودھ نہ پلانے سے ماؤں کی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب نہیں ہوتے اور بچوں کی نشونما بھی نامکمل رہتی ہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور مہمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے پاکستان میں شروع والا بے نظیر نشوونما پروگرام آنے والی نسل کو تندرست و توانا بنانے کے لیے بڑا احسن اقدام ہوگا ہر ایک کو چاہیے کہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔