صوابی۔ شہید پولیس کانسٹیبل اشتیاق احمد کی نماز جنازہ آج بوقت 2:00 بجے دوپہر اپنی آبائی گاوں پرمولی میں ادا کی گئی۔ شہید کانسٹیبل اشتیاق احمد کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ پولیس آفسران نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی، پی ٹی ایس ڈائریکٹر صوابی ایس پی ظریف خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نورالامین خان، ڈی ایس پی سرکل رزڑ محمد فیاض خان اور دیگر کے افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ شہید کنسٹبل اشتیاق احمد نے ایک بیٹا حمدان بعمر 1 سال اور ایک بیٹی ائماء بمعر 3/4 سال اور بیوی سوگوار چھوڑے۔ شہید کنسٹبل اشتیاق احمد کی ڈیوٹی واپڈہ حکام شیوہ آڈہ کے ساتھ تھے۔ کل رات نماز عشاء کے بعد اپنے گھر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں /ملزمان کے فائرنگ سے شہید ہوا۔ ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی کے سربراہی میں تشکیل شدہ تفتیشی پولیس ٹیم اس واردات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہیں۔