آئس سپورٹس مقابلوں میں 7 خواتین اور 10 مردوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔
آئس سپورٹس مقابلوں میں آئس ہاکی،کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلے شامل ہیں۔مقابلوں میں چترال لوئر اور چترال اپر سے 119کھلاڑی شریک ہوئے۔ آئس مقابلوں میں 46 خواتین پلیئرز بھی شریک ہیں۔
گبورگرم چشمہ، مداقلشت، بونی، مستوج، یارخونلشت، ہرچین اور دیگر علاقوں سے کھلاڑی شریک ہیں۔آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے فائنل مقابلے شندور ٹاپ پر ہونگے۔
گبور ٹیم کا مقابلہ بونی ٹیم، رامن ٹیم کا ہندوکش، رائسنگ ٹیم کا سیریس ٹیم اور مستوج ٹیم کا مقابلہ شیر کلب سے ہوگا۔خواتین کے مابین کرلنگ کے مقابلے بھی جاری ہیں۔