Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 22, 2025

شندور پولو فیسٹیول کا آغاز

خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی، پاک فوج اور چترال سکاؤٹس کے تعاون سے شندور پولو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور وزیر کھیل فخر جہان تھے۔

بیرسٹر سیف نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا ایک پُرامن صوبہ ہے اور یہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بین الاقوامی معیار کا میلہ منعقد کر رہا ہے، اور صوبائی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

فیسٹیول میں ضلعی انتظامیہ چترال اپر و لوئر اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ افتتاحی روز سرلاسپور چترال اور غذر گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں سرلاسپور نے 3-6 گول سے کامیابی حاصل کی۔

تقریب میں سیکرٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر، اور ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف بھی موجود تھے۔

شندور پولو فیسٹیول کا آغاز

Shopping Basket