پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم امپورٹ عملہ کی بڑی کارروائی، 11000 سمگل شدہ ممنوعہ انڈین ٹیبلٹس سمگلنگ ناکام بنادی۔ طورخم کسٹم اسٹیشن پر سپرنٹنڈنٹ امپورٹ مجاهد دین کی قیادت میں انسپکٹر عالمزیب ودیگر عملہ پر مشتمل ٹیم نے امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والے پیاز سے بھرے ٹرالر نمبر KAB-24128 سے دوران تلاشی سمگل شدہ ممنوعہ انڈین ادویات (گیارہ ہزار ٹیبلٹس) برآمد کر لی ہیں جوکہ پیاز کے نیچے بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی گئ تھیں. کسٹم حکام نے پیاز سے بھرے ٹرک اور ممنوعہ ادویات کو تحویل میں لے لیا ہے جنکی کل تخمینا” قیمت ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے ہے. ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مزید تفتیش جاری ہے.
کسٹم سپرنٹنڈنٹ مجاہد دین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ پشاور امجد الرحمان کی ہدایت پر سمگلنگ کا قلع قمع کرنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ تین روز قبل بھی طورخم کسٹم کے امپورٹ عملہ نے منشیات اور اسلحہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی.