Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 24, 2025

لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری

ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے مطابق لوئر چترال میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے،تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ لواری چترال سائیڈ پر 55 سے 60 انچ جبکہ دیر سائیڈ میں 40 سے 45 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ لواری اپروچ روڈ کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا ہے، روڈ کلئیر ہونے کے بعد آگاہ کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر این ایچ اے کی مشینری سٹینڈ بائی ہے۔ موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفرکریں۔ خصوصاً صبح اور رات کے اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ سفر کے دوران اپنے پاس گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں تا کہ بوقت ضرورت کام آئے۔

لواری ٹنل اور مضافات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری

Shopping Basket