بالاکوٹ میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ روز وقفہ وقفہ سے جاری

بالاکوٹ و گردونواح میں بارش جبکہ کاغان ویلی سمیت بالائی پہاڑوں پر ایک بار پھر سے برفباری کا سلسلہ گزشتہ روز وقفہ وقفہ سے جاری رہا بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقظہ انجماد سے گرگیا شوگران روڈ برفباری کے باعث عارضی طور پر بند ہوگئ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان کی ہدایت پر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے مشینری کے ذریعے روڈ سے برف ہٹا کر سیاحوں کے لئے بحال کر دی شوگران سمیت وادی کاغان میں رات گئے تک برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ملک بھر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے سیاحوں نے شوگران اور کاغان کا رخ کرلیا محکمہ موسمیات نے اج بھی آج بھی وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket