مانسہرہ کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے۔ وادی کاغان کے مختلف سیاحتی مقامات پر برف کی موٹائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شوگراں میں اب تک تقریباً 6 انچ، کاغان میں 2 انچ سے زائد جبکہ ناران میں ڈیڑھ فٹ کے قریب برف کی تہہ جم چکی ہے۔
سیاحوں اور مقامی آبادی کی سہولت کے لیے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کی ہدایات پر کے ڈی اے کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ مختلف مقامات پر تعینات ہے۔ شوگراں روڈ سمیت اہم شاہراہوں سے برف ہٹانے کا عمل مسلسل جاری ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے اور کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ برفباری کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گاڑیوں کے ٹائروں پر لوہے کی چین کا لازمی استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔


