Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 1, 2025

جنوبی وزیرستان: ’’آپریشن ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر قبائلی مشران کا جرگہ

جنوبی وزیرستان (وانا) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی مشران کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔ جرگے میں مقامی کمانڈر اور مشران نے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ جرگہ میں گرگورے اور غنڈک کے زمین تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور مشران سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ۔ ملکان و مشران نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام و سیکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ جرگے میں معززین، علماء کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکاء نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ مشران نے امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

جنوبی وزیرستان: ’’آپریشن ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کی کامیابی پر قبائلی مشران کا جرگہ

Shopping Basket