Voice of KP

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہلالِ احمر مہمند برانچ کا خصوصی میپنگ سیشن

ہلالِ احمر پاکستان مہمند برانچ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ضلعی اداروں کے اہلکاروں کیلئےایک خصوصی میپینگ سیشن کا انعقاد، سیشن میں مہمند ضلعے کے تمام انتظامی اداروں کے اہلکاروں کی شرکت،
تفصیلات کی مطابق ڈسٹرک ہیڈکوارٹر غلنۍ میں واقع ہلالِ احمر پاکستان مہمند برانچ میں کلائمیٹ چینج یعنی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک خصوصی میپینگ سیشن منعقد ہوا جسمیں میں مہمند ضلعے کے تقریباً تمام انتظامی اداروں کے اہلکاروں نے شرکت کی جسمیں ضلعی انتظامیہ مہمند، ریسکیو 1122 ، ڈسٹرک فاریسٹ آفس، پاکستان بیت المال، این سی ایچ ڈی، ٹی ایم اے، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان اور سول ڈیفینس اور ہلال احمر کے رضا کار شامل تهے.

خصوصی سیشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ہلالِ احمر پاکستان مہمند برانچ کے ضلعی سربراہ امجد خان نے میپینگ سیشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا. سیشن کے دوران شرکاء نے ماحولیاتی تبدیلی سے بچاو میں اپنے اپنے ادارے کی جانب سے کردار ادا کرنے اور مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہر قسم مشترکہ کوششوں کا عزم ایک بار پهر تازه کیا. تمام اداروں کے اہلکاوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنی رپورٹس اور مستقبل کے لاحہ عمل پیش کیں.

اس موقعے پر ہلالِ احمر پاکستان مہمند برانچ کے ضلعی سربراہ امجد خان نے کہا کہ اس خصوصی میپینگ سیشن کا مقصد تمام اداروں کو ایک پیج پر لانا اور ماحولیاتی تبدیلوں کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے. اس نے کہا کہ انفرادی طور پر تو تقریباً ہر ادارہ کسی نہ کسی شکل میں ماحولیاتی تبدیلی پر کام کر رہا ہے لیکن اس سیشن کے ذریعے ان تمام کوششوں کو ترتیب دینا اور مستقبل میں انہی کوششوں کو مذید بہتر بنانا ہے.

Exit mobile version