Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, February 10, 2026

کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں تقریری مقابلے اور اسپورٹس گالا

کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی میں پاکستان کے مختلف کیڈٹ کالجز کے مابین تقریری مقابلوں اور اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔ سپورٹس گالا میں مختلف کیڈٹ کالجز کے کیڈٹس  نے تقریری مقابلوں کے علاوہ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ گالا کے آخری دن اختتامی تقریب میں کھیلوں اور تقاریر کے فائنل مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے کیڈٹس کی جسمانی فٹنس، نظم و ضبط اور کھیلوں میں دلچسپی کو سراہا۔

بعد ازاں کور کمانڈر نے تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی فکری، علمی اور تحلیقی صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی۔

  تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔

یاد رہے کہ کرنل شیر خان کیڈٹ کالج صوابی کا قیام 2011 میں عمل میں آیا اور یہ ادارہ اپنے تعلیمی معیار کے لیے ملک میں نمایاں مقام رکھتا ہے ۔

کرنل شیر خان کیڈٹ کالج میں تقریری مقابلے اور اسپورٹس گالا

Shopping Basket