ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی میٹنگ میں ایس پی سکیورٹی عتیق شاہ، تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ قانون کی حکمرانی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا اور ضلع بھر میں عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پولینگ سٹیشنز میں تعینات نفری جیکٹ، ہلمٹ کا استعمال کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ چوکس و الرٹ ہو اور پولینگ سٹیشنز کے سو میٹر کے فاصلہ پر کوئی سرگرمی نہ ہو۔ پر امن انتخابات کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر انتظامی اداروں کیساتھ مربوط کوارڈینیشن رکھا جائے گا قانون شکن اور شرپسند عناصر کے خلاف قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون فوراً حرکت میں آئے گا۔ ٓتمام افسران کو پولنگ عملہ اور میٹریل کی حفاظت کو یقینی بنانے اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتخابی عمل کے پرامن مکمل انعقاد کو ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket