مرکزی بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا، اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی ہے، جس کے نتیجے میں شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوچکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ سٹیٹ بینک نے شرح سود 250 بیسس پوائنٹس کم کی تھی جس کے بعد وہ 15 فیصد پر آگئی تھی، زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں بنیادی پالیسی ریٹ 250 بیسس پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا تھا کہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے نیچے آئی اور اکتوبر میں اپنے درمیانی مدت کے ہدف کی حد کے قریب پہنچ گئی، غذائی مہنگائی میں تیز رفتار تنزلی، عالمی سطح پر تیل کی موافق قیمتیں، متوقع گیس ٹیرف اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ایڈجسٹ نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوئی۔