زلمی ویمن لیگ میں متعددمیچزکافیصلہ،بنوں،مردان اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،پشاور زلمی،زلمی فانڈیشن اور ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ ویمن لیگ میں گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس میں بنوں ریجن کی ٹیم نے ملاکنڈ کو،مردان نے ڈی آئی خان کو جبکہ پشاور نے بنوں کو شکست دے کر برتری حاصل کرلی میچز کے نتائج کے مطابق پہلا میچ بنوں اور ملاکنڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں بنوں ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے جس میں ایمن 19 اور نسیمہ 13 رنز کیساتھ نمایاں بیٹر رہیے بنوں کی جانب سے حسنات نے دو جبکہ لائبہ اور صلو نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا جواب میں ملاکنڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 76 رنز بنا سکی اور یوں دو رنز سے بنوں نے فتح حاصل کرلی بنوں کی جانب سے شاداب نے تین ،نسیمہ اور مقدس نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا،لیگ کا دوسرا میچ مردان ریجن اور ڈی آئی خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں مردان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے جس میں طیبہ نے 36 اور سنبل 27 رنز پر ناٹ آٹ کی شاندار بیٹنگ شامل تھی ڈی آئی خان کی جانب سے عائشہ نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا جواب میں ڈی آئی خان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 66 رنز بنا سکی اور یوں مردان ریجن نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرلی اسی طرح تیسرے میچ میں پشاور ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے جس میں تہذیب کی 72 رنز کی شاندار بیٹنگ شامل تھی جواب میں بنوں کی ٹیم 95 رنز بنا سکی اور اسی طرح پشاور نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کرلی ،واضح رہے زلمی ویمن لیگ میں خیبرپختونخوا کے چھ ریجنز اور پشاور کے دو ٹیموں سمیت ٹوٹل آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہے جبکہ ٹیموں کے انتخاب کے لئے تمام ریجنز میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا لیگ کا فائنل کل بروز ہفتہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔
