پشاور میں آئی ایس پی آر کی زیر نگرانی بچوں کے لیے سمر کیمپ جاری ہے، جو 23 جون سے شروع ہوا۔ اس کیمپ میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور بڈھ بیر کے اسکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ طلباء نے پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ اسپورٹس اور فائرنگ گالا میں بھرپور حصہ لیا، جہاں انہوں نے جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
گالا میں بچوں نے مختلف مقابلوں جیسے کہ تیر اندازی، رسہ کشی، بیڈمنٹن، اور ایئر گن شوٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ اس کیمپ کو والدین، اساتذہ اور شرکاء نے خوش آئند اقدام قرار دیا، جو نوجوانوں کی شخصیت سازی اور خود اعتمادی بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔
طلباء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کیمپ کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔
“یہ میرے خواب کا پہلا قدم ہے کہ میں پاک فوج کا حصہ بنوں” — حبہ
“کیمپ میں نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملا اور خوبصورت یادیں ساتھ لے جا رہا ہوں” — محمد ابوبکر