صوابی: ڈرگ ری ہبلیٹیشن سنٹرمیں’’آئی ٹی‘‘سنٹر کا افتتاح

الخدمت فاونڈیشن نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت صوابی میں قائم ڈرگ ری ہبلیٹیشن سنٹرمیں آئی ٹی سنٹرکا افتتاح کردیا۔ سنٹرمیں نشے کے عادی 80 مریضوں کو علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے تین ماہ پر مبنی مختلف کورسزکرائے جائیں گے۔ الخدمت فاونڈیشن ضلع صوابی کے تحت نشے کے عادی افراد کے علاج معالجہ کیلئے ضلع صوابی میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت قائم ڈرگ ری ہبیلٹیشن سنٹر میں آئی ٹی سنٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر عبدالکریم خان،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مفتی مراد احمد،تحصیل ناظم صوابی عطاء اللہ خان،الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی میڈیامنیجرنورالواحدجدون،ضلعی صدر واجدعلی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر صوابی اسامہ اور چیمبرآف کامرس صوابی کے صدر فضل رحیم جدون سمیت معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ نشے کے عادی افراد کے علاج معالجہ کیلئے قائم اس سنٹر کوکامیابی سے چلانے کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ صوابی کے ساتھ الخدمت فاونڈیشن نے ایم او یو کےتحت سنٹرکو ماہر نفسیات،مذہبی سکالر اور طبی عملہ کی فراہمی میں تعاون کاسلسلہ جاری رکھاتھا اب حکومت نے اس سنٹرکو صوبائی محکمہ سوشل ویلفیئر کے تحت کیاھے جس کےساتھ الخدمت نے آئی ٹی سنٹر کے قیام کےلئے ایم او یو کرلیا ھے جس کے بعد یہاں پر آئی ٹی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح رکن قومی اسمبلی اور سابق سپیکرقومی
اسمبلی اسد قیصر نے کردیا ھے۔اس سنٹر میں زیرعلاج 80مریضوں کو تین ماہ کے آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے تاکہ علاج کے بعد وہ اپنے لئے باعزت روزگار کے قابل ہوجائیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket