Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 24, 2025

امراض قلب سے بچاؤ سے متعلق گورنر ہاؤس میں سمپوزیم کا انعقاد

گورنر ہاؤس میں پہلی مرتبہ امراض قلب سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات سے متعلق گورنر ہاؤس میں سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ سمپوزیم میں ہیڈ آف کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر مقداد علی خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر حیات میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر چراغ حسین، ماہرین امراض قلب، ڈاکٹرز، میڈیکل کے طلباء و طالبات سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات کی شرکت۔ گورنرخیبر پختونخوا کا ماہرین صحت کو گورنر ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہا۔ عوام میں صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کیلئے شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نجی اداروں کی طرح سرکاری اداروں کو بھی اس قسم کے پروگرام منعقد کریں۔ صحتمند معاشرے کے قیام کے لیے سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ ہمیں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات دینا ہوں گی۔ صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا۔ دل کا مرض پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاموش وبا کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دل کی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہمیں اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانی ہوگی تاکہ اس وبا کو روکا جاسکے۔

امراض قلب سے بچاؤ سے متعلق گورنر ہاؤس میں سمپوزیم کا انعقاد

Shopping Basket