خیبر پختونخوا بھر میں یوم تکبیر 28مئی کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں یوم تکبیر 28 مئی کو ملی جوش و جذبے سے منانے اور پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی یاد میں ریلیاں اور سیمینارز سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور، نوشہرہ، مردان اور کوہاٹ سمیت صوبہ کے طول و عرض میں منعقدہ ریلیوں اور تقریبات میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان ریلیوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ سڑکوں پر ریلیوں کے علاوہ صوبہ بھر کے مختلف سکولوں اور سرکاری دفاتر میں بھی یوم تکبیر کے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مملکت خداداد کے ترقی کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جائے گی۔ ریلیوں کے شرکاء نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر قومی سائنسدانوں اور سول و عسکری حکام کے خدمات اور جزبے کو سراہا۔ شرکاء نے ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سے تحفظ دینے پر پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا، جس سے یہ ملک ناقابل تسخیر بنا اور اب دشمن ممالک کبھی بھی پاکستان کو میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے۔ اس عمل ان لوگوں کوبھرپور جواب مل گیا جو پاکستان کو کمزورسمجھ رہے تھے۔ ریلیوں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 28 مئی کو 14 اگست کی طرح جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket