جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی جنید خالد ، ڈی ایس پی شکیل خان ، ایس ایچ او مراد خان ، مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معزاللہ ، جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل ، مینا بازار کے صدر حاجی آفتاب مہمند ، سینئر نائب صدر حسنین مہمند،نائب صدر عیسیٰ خان،چئیرمین حاجی میر اسلم ، کلاتھ ایسوسی ایشن کے صدر جواد جی، افغان ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرازق، صرافہ ایسوسی ایشن کےمستان شاہ ، کراکری صدر حاجی دلاور ، شوکت علی ، انعام الحق ، اور دیگر کر رہے تھے ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں فلیکس اٹھا رکھے تھے ۔جس پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن نے ہمارے سرکاری اداروں کو کھکلا کر دیا ہے ۔جس وجہ سے سرکاری جائز کام بھی جو کے تو ہوتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام سرکاری محکموں میں رشوتوں کی طلب کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی بروقت نشاندہی کر کے ان اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کرینگے ۔ جو عوام کی بھی قومی فریضہ ہے ۔
