باجوڑ ہنر مند نوجوان پروگرام کا چوتھا تربیتی کورس اختتام پزیر،75 طلباء کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا۔ پاک فوج کے زیر اہتمام باجوڑ کی نوجوان نسل کو باصلاحیت اور ہنر مند بنانے کیلئے بٹوار میں حال ہی میں ہنر مند نوجوان پروگرام کا چوتھا تربیتی کورس اختتام پزیر ہوا جس میں 75 طلباء کو آٹو مکینک، الیکٹریشن، ویلڈنگ اور کمپیوٹر کورسز کی تربیت دی گئی۔ اسی سلسلے کی کانووکیشن تقریب میں مقامی کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل مظفر احمد چیمہ (مہمان خصوصی) سمیت اساتزہ ،معززین علاقہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کمانڈنگ آفیسر نے تمام طلباء کو سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں لیپ ٹاپ، ٹول کٹس، ویلڈنگ مشین، الیکٹرک کٹس اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔ ملک و مشران نے پاک فوج کی اس کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کا اس تربیتی کورس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ایک روشن صبح کی نوید ہے۔