الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی

‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کی فہرست مرتب کر لی۔ کمیشن کے مطابق ملک بھر میں کل 10,7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب میں 54,706 پریذائیڈنگ افسران، 310,968 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 160,445 پولنگ سٹاف کو الیکشن ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 526,123 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔ سندھ میں 20,315 پریذائیڈنگ افسران، 162,523 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 81,262 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا۔ جس سے صوبے میں افسران کی کل تعداد 264,100 ہو جائے گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں 16,525 پریذائیڈنگ افسران، 100,085 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 50,045 پولنگ عملہ تعینات کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 166,655 افسران ہوں گے۔  الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں مجموعی طور پر 50,491 افسران کو نامزد کیا جائے گا جن میں 5,266 پریذائیڈنگ افسران، 30,150 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 15,075 پولنگ عملہ شامل ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket