نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستوں کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دیدی ہے،دستے حساس حلقوں میں ریپڈ رسپانس ٹیم کے طور پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ نے ایف بی آر ریفارمز کمیٹی بھی بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ایف بی آر ریفارمز کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شمشاداختر کریں گی،وزیر آئی ٹی، وزیر تجارت، وزیر قانون، وزیر خارجہ، وزیر نجکاری کمیٹی کے رکن ہونگے۔

قبل ازیں پنجاب بھر میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امن وامان کی صورتحال کومدنظررکھ کردفعہ144لگائی جارہی ہے۔ ملک بھرمیں8فروری کو الیکشن کا انعقاد کیا جارہا ہے،الیکشن کےدوران سیکیورٹی خدشات اورخطرات کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی۔  اس مدت کے بعد جلسے جلوس، کارنر میٹنگز نہ کی جائیں۔ہدایت نامہ کے مطابق خلاف ورزی پر متعلقہ شخص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں عام انتخابات 2024 کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے حصول کا مقررہ وقت ختم ہو گیا ہے۔ وفاقی و صوبائی سرکاری ملازمین اور ملک بھر کے قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے ملازمین اور پولنگ عملے نے بھی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کیا۔ذرائع کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لئے ووٹرز نے درخواستیں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو بھجوائیں۔ جیل کے قیدی اور زیر حراست ملزمان پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر سکتے تھے۔

معذوراشخاص کیلئے بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت میسرہے۔ مسلح افواج کے اہلکاران کے اہل خانہ کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اہل ووٹرز نے اپنے ریٹرنگ افسر کو پوسٹل بیلٹ کی درخواستیں دی تھی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket