کرک: شرپسندوں کا پولیو ٹیم پر حملہ، ہیڈ کانسٹیبل عرفان شہید

شہید پولیس اہلکار کا نماز جنازہ پولیس لائن کرک میں پورے سرکاری اعزاز کے ادا کی گئی۔ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقہ روانہ۔ ڈویژنل پولیس افسران سمیت ضلعی افسران اور مشران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے تھانہ ٹیری کے حدود شکر خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس سے پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل عرفان شہید ہوا اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوا۔ شہید پولیس اہلکار عرفان کا نماز جنازہ پولیس لائن کرک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ شہید کے نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان، کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل، ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشفاق خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی امتیاز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل اکبر خان، ڈی ایس پی تحت نصرتی یوسف جان سمیت تاجر برادری اور مشران و معززین نے شرکت کی۔ پولیس لائن کرک میں شہید کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقہ گرگری روانہ کر دیا گیا۔ جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل اور دیگر افسران نے شہید کے ورثا کے ساتھ ملاقات کرکے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے مجرموں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کو دہرایا۔martyred policeman

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket