Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 8, 2025

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد حکومت کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور  ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Shopping Basket