گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایران پر اسرائیلی حملہ کو افسوسناک و قابل مذمت قرار دیا۔ اسرائیل صرف خطہ ہی نہیں پوری دنیا کے لیئے مسائل پیدا کررہا ہے۔ اسرائیلی ہٹ دھرمی اور جارحیت کی روک تھام اور اسکا سدباب انتہائی ضروری ہے۔ اسرائیل کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت قدم ہے۔ پاکستانی عوام مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہیں۔ پاک بھارت جنگ میں ایران نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔ اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
