Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی زیرنگرانی یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب گوہر علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیرخان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ جناب زید صافی ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جناب جان باز خان , صوبیدار میجر دیر لیویز جناب لطیف خان نے ضلعی انتظامیہ اور دیگرمحکموں کے افسران کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی اور ملکی کی سلامتی ، خوشحالی ، مادروطن کے لئے جان نچاور کرنے والے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔

یوم آزادی کے مرکزی تقریب سے ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ بلامبٹ میں منعقد ہوئی ، تقریب میں تمام انتطامی آفسران ، تمام محکمہ جات کے آفسران ، معروف مذہبی سکالر مولانا عبدالرحمن حذیفی ، اساتذء ، طلباء و طالبات ، سیول سوسائیٹیز کے نمائیندوں ، ریسکیو1122 ، سیول ڈیفینس رضاکاروں ، یوتھ آفسیر جناب جہان زیب ، دیر پائین گرینڈ جرگہ کے صدر جناب صاحب ذادہ محمد یعقوب خان اور عوام نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہمارے ابا و اجداء نے اس ملک کی آزادی اور حفاظت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے وطن کا ہم پر حق ہے۔ سب ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔  ملک کی خدمت قومی فریضہ ہے۔ ہر شہری کو اپنے استعداد ک مطابق ملک کی خدمت کرنی چاہیے۔ تمام شہری خاص کرنوجوان آزادی کی قدر کریں۔  اس ملک کی حفاظت اور سلامتی کے لئے ہمارے افواج پاکستان ، پولیس ، لیویز اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ملک دشمن عناصر پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ ملک دشمن عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔  تقریب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر اور دوسرے مقررین نے یوم آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جبکہ طلباء و طالبات نے یوم جشن آذادی اور معرکہ حق کے حوالے سے ملی نغمے ، تقاریر پیش کی اور پاکستان کے آزادی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تنزین و آرایش مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے پوزیشن ہولڈرز کو ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے کیش پرائیس ، شیلڈ اور توصیفی سرٹیفیکٹس دئیے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر کے زیرنگرانی ، سپورٹس ایونٹس میں پہلے اور دوسری پوزیشن لینے والے ٹیموں کو کیشن پرائیس اور ٹرافیاں دی گئی۔ سجاوٹی مقابلے میں تحصیل مونسپل ایڈمنیسٹریشن تیمرگرہ نے پہلی ، ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ نے دوسری جبکہ ریسکیو1122 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پرائیوٹ کٹگری میں دیر رائیل ہوٹل نے پہلی ، زم زم بیکری نے دوسری جبکہ ذایقہ محل ہوٹل تیمرگرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اخر میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور ملک کے جان نچاور کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔  بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان کے زیر نگرانی یوم جشن آزادی اور معرکہ حق ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں سرکاری ملازمین ، سیول ڈیفینس کے رضاکاروں ، اساتذاء ، طلباء اور عوام نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے تعرے لگائے اور ملک کے حفاظت اور خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

ضلعی انتظامیہ دیر پائین کی زیرنگرانی یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد

Shopping Basket