Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, September 6, 2025

‎ایبٹ آباد: انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر

‎ایبٹ آباد میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں جاری چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آج کامیاب اختتام ہوا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت اختتامی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ‎اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کی جانب سے مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی، اہداف اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کے کامیاب انعقاد کے لیے محنت کرنے والے ڈاکٹرز، مجسٹریٹس، انڈر ٹریننگ افسران، یوسی ایم اوز، پولیو ٹیمز اور رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک، یوتھ، میڈیا اور عمائدین علاقہ کے ذریعے والدین میں آگاہی اور ذمہ داری کا شعور اجاگر کیا جائے گا تاکہ پولیو کے خاتمے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈی ایچ او، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈبلیو ایچ او کوآرڈینیٹر ہزارہ ڈویژن، نمائندہ ایجوکیشن اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔  ہم سب کا فرض ہے کہ پولیو کے خلاف اس قومی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔ بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

‎ایبٹ آباد: انسدادِ پولیو مہم اختتام پزیر

Shopping Basket