یوم قائداعظم رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

یوم قائداعظم کے حوالے سے گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد میں رسہ کشی مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جس میں د س مختلف ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں بی ایس زوالوجی نے بی ایس اکنامکس کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی پرنسپل حیات آباد ڈگری کالج منور خان خٹک نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی پی ای کامران خان، بیس ایس فزکس لیکچرارعمرفاروق، سینئر لائبریرین شاہد خلیل، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر تحسین اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔ ان مقابلوں میں چیف ریفری کے فرائض صوبائی صدر رسہ کشی ایسوسی ایشن تاج محمد خان نے انجام دیئے ٹیکنیکل آفیشلز میں عزیر محمد، عتیق الرحمان، اکرام اللہ، اور محمد علی نے انجام دیئے مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں بی ایس زوالوجی نے بی ایس پولیٹیکل سائنس کو تین صفر سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بیس ایس اکنا مکس نے بی ایس کمپیوٹر کو دو ایک سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح فائنل میں بی ایس زوالوجی نے بی ایس اکنامکس کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket