حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا

حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 27 نومبر سے ہو گیا ہے۔  وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق  سرکاری حج اسکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔  وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

 مزید برآں  خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔

 واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی جبکہ پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق  سپانسرشپ سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہونگیں۔ جبکہ ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket