پشاور: خیبر پختونخوا سے افغان سیٹرن کارڈ (ACC) کے حامل افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن (IFs) کی افغانستان واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج طورخم کے راستے 2853افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 2981غیر قانونی تارکین وطن بھیجے گئے۔ رضاکارانہ طور پر 2234افراد جبکہ پنجاب سے 447اور آزاد کشمیر سے 172افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین وطن واپس گئے۔ مجموعی طور پر دوسرے مرحلہ میں اب تک اسلام آباد سے 186، پنجاب سے 5902, گلگت سے ایک آزاد کشمیر سے 182 افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھجوایا گیا۔
ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ،97 ہزار، 607 غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم سرحد سے افغانستان بھیجوایا گیا۔ مجموعی طور پر پختونخوا سے 6748، اسلام آباد سے 1689، پنجاب سے 7373، آزاد کشمیر سے 199، گلگت بلتستان سے ایک اور سندھ سے44غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا۔ گجرانوالہ سے 38غیر قانونی تارکین وطن کو پشاور ٹرانزٹ پوائینٹ میں رات قیام کے لئے ٹہرایا گیا ہے۔ گجرانوالہ سے تمام 38غیر قانونی تارکین وطن کو کل ضروری دستاویزاتی کاروائی کے بعد طور خم بارڈر سے افغانستان منتقل کیا جائیگا۔