پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم (فیز 4) کے تحت خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کی مختلف جامعات میں مقررہ تاریخوں پر منتخب طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات لیپ ٹاپ کے اہل ہوں گے جن کا انتخاب پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے اور جو یونیورسٹیوں کے مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلہ حاصل کر چکے ہیں۔
جاری شیڈول کے مطابق یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب 29 دسمبر 2025 بروز پیر منعقد ہوگی، جبکہ یونیورسٹی آف سوات میں لیپ ٹاپ 30 دسمبر 2025 بروز منگل تقسیم کیے جائیں گے۔ اسی طرح یونیورسٹی آف شانگلہ میں 31 دسمبر 2025 بروز بدھ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں یکم جنوری 2026 بروز جمعرات اور یونیورسٹی آف پشاور میں 5 جنوری 2026 بروز پیر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
مزید برآں یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ (آزاد کشمیر) میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب 7 جنوری 2026 بروز بدھ کو منعقد ہوگی۔
انتظامیہ کے مطابق لیپ ٹاپ تقسیم صرف انہی طلبہ و طالبات میں کی جائے گی جن کا انتخاب پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے۔ اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کر کے ڈیجیٹل تعلیم اور تحقیق کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔


