Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

ضلع بونیر میں سیلاب زدہ متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلاب زدہ متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی مہم کے تحت پاکستان ہلال احمر خیبرپختونخوا نے بین الاقوامی تنظیم برائے انسانیت، آئی آیف آری سی،آئی سی آر سی، ناویجن ریڈ کراس کی خدمات بھی حاصل کرلی۔ امدادی کارروائیوں کے تحت اس وقت ضلع بونیر کے مختلف مقامات پر جدید واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کردیے گئے۔ واٹر پلانٹس ہر قسم کے گدلہ پانی ، پینے کے قابل بنانے کی اہلیت رکھتے ہیں جو روزانہ 60 ہزار لیٹر پانی صاف فراہم کررہا ہے۔ ضلع بونیر کے مختلف مقامات پر صحت سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفت طبی سہولیات اور ادوایات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی سربراہی میں دیگر صوبوں سے بھی بذریعہ ہلال احمر امدادی ٹرک بونیر پہنچنے کا سلسلہ جارہی ہے۔ ہلال احمر کی جانب سے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ صوبے کے دیگر اضلاع سوات، شانگلہ اور ضلع صوابی میں بھی جاری ہے۔

ضلع بونیر میں سیلاب زدہ متاثرین کیلئے امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری

Shopping Basket