اورکزئی: سپرلے میلہ رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر

خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ٹورازم ونگ برائے ضم شدہ اضلاع، ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور اورکزئی سکاؤٹس کے تعاون سے خراشہ خوا ستوری خیل ضلع اورکزئی میں منعقدہ تین روزہ سپرلے میلہ رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سید سعادت حسن تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی طیب عبداللہ، پی ڈی خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اشتیاق احمد، لیفٹیننٹ کرنل طارق رحیم، کرنل سلیم اشرف،میجر اسامہ،چیف کوآرڈینیٹر ایونٹ کیپٹن رانا ذیشان احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  مسعود جان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف حبیب اللہ ،اے سی زہرا نور، کیپٹن رضوان ،ضلعی انتظامیہ کے سنیئر افسران سمیت علاقے کے معزز ملک مشران اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی ۔ میلے میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فیسٹیول میں اورکزئی کی مقامی یوتھ کمیٹی اور رضا کاروں نے بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔سپرلے فیسٹٰیول میں جیپ ریس، موٹربائیک ریس، رسہ کشی، نیزہ بازی، کشتی،ٹرک پولنگ   ٹریکٹر پولنگ، سٹون لفٹنگ، ماس ریسلنگ، کبڈی، تیر اندازی، پیراگلائیڈنگ، کرکٹ، فٹبال، مقامی روایتی کھیلوں کے مقابلوں سمیت اونٹ اور گھوڑے کارقص بھی شامل تھا۔  میلے میں گزشتہ شب محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں سمیت خیبرپختونخوا کے نامور گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ دوسرے روز کے مہمان خصوصی میجر جنرل نور ولی خان ہلال (امتیاز)ملٹری تھے ۔ جنہوں نے تقریب مکمل ہونے کے بعد مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تھے۔سپرلے میلہ اورکزئی میں چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی اور کھانے پینے کے سٹالز بھی سجائے گئے ہیں۔لوکل کھیلوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تیر اندازی اور غلیل کے مقابلے کروائے گئے۔ جس میں خصوصی طور پر علاقے کے ملک و مشران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کے کانٹے دار مقابلے منعقد کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ کی ہدایات پر 500 بچوں پر مشتمل سکول کے سٹوڈنٹس پر مشتمل گروپ نے پاکستانی جھنڈا بنا کر اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے علاوہ اورکزئی اسکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، پولیس ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس نے بھرپور طریقے سے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket