غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کی آج آخری تاریخ

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کی آج آخری تاریخ ہے، کل سے ملک گیر آپریشن ہوگا۔  حکومت کا دعویٰ ہے کہ تمام غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے دوران تقریباً ایک لاکھ غیرقانونی افغان تارکین وطن طورخم اور چمن بارڈر کراسنگ سے رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس چلے گئے ہیں، تاہم پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کی کل تعداد کے حوالے سے مختلف تخمینوں کی وجہ سے ان کی ملک بدری کا عمل کافی مشکل لگتا ہے۔

وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت معمولی جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کوبے دخل کردیا جائے گا۔ سنگین جرائم میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم افراد کو گھر کرائے پر دینے والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket