Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Wednesday, October 1, 2025

ٹریفک پولیس چارسدہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ولایت خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک توحید خان نے دیگر ٹریفک نفری کے ہمراہ چارسدہ بازار اور شبقدر بازار میں خصوصی آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات ہٹائے گئے، غلط پارکنگ کرنے والے اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد گاڑی مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے رکشہ اور گاڑیوں کو موقع پر ہٹایا گیا۔ انچارج ٹریفک توحید خان نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے۔ عوام سے اپیل ہے کہ تجاوزات قائم کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں تاکہ ہر شہری کو بہتر سفری سہولت میسر آسکے۔

ٹریفک پولیس چارسدہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

Shopping Basket