سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم بارے اجلاس

پشاورچیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی سربراہی میں ٹریفک نظام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی ہدایات پر جاری کردہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں‘ ون وے خلاف ورزی، کالے شیشوں کے استعمال، نو پارکنگ زون, ہیلمٹ‘ سیٹ بیلٹ‘ ون ویلنگ‘ غیر رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں اور دیگر مہمات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک افسران اور وارڈنز روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ ٹریفک حکام اور اہلکار سکولوں ، کالجز ، اود یونیورسٹیوں سمیت شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے کیلئے نشتوں کے انعقاد میں اضافہ کریں اور ان میں باقاعدہ پمفلٹس بھی تقسیم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری شہر کی خوبصورتی اور تجاوزات کے خاتمے میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے عملے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں اور تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ آپریشن کے دوران ان کے قیمتی سامان کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام جاری کردہ مہمات میں مزید تیزی لائی جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف وررزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہر میں بلا کسی تعطل کے ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket