Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Sunday, June 22, 2025

قبائلی جرگہ کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق رکن قومی اسمبلی حمیداللہ جان کی قیادت میں قبائلی جرگہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

قبائلی عمائدین نے انضمام کے بعد قبائلی علاقوں میں بڑھتے ہوئے مسائل اور بے چینی پر گورنر کو آگاہ کیا، اور بجٹ میں ٹیکسوں کے نفاذ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ عمائدین نے خاص طور پر انڈسٹری پر 10 فیصد ٹیکس کو ظالمانہ اقدام قرار دیا۔

جرگہ نے باڑہ اور دیگر قبائلی علاقوں کے متاثرین آپریشن کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وفاق کے ساتھ قبائلی عوام کے وکیل کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہر فورم پر قبائلی محرومیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابقہ فاٹا میں ترقیاتی اقدامات کیلئے اسٹرئینگ کمیٹی میں قبائلی عمائدین کی تجاویز پیش کی جائیں گی اور مقامی رائے کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں اور خیبرپختونخوا کی ترقی و امن کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

قبائلی جرگہ کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

Shopping Basket