Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, April 14, 2025

خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے لیے یونیفارم الاﺅنس منظور

آئی جی پی خیبرپختونخوا کا فلاحی اقدام ، پولیس کانسٹیبلری کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا کردیا
صوبائی حکومت کیطرف سے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے لیے یونیفارم الاﺅنس منظور
صوبائی حکومت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی سفارشات کی روشنی میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے لیے یونیفارم الاﺅنس کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے کانسٹیبل سے لیکر سب انسپکٹر تک کے عہدیداران کو سرکاری یونیفارم دی جاتی تھی۔ سرکاری وردی گودام سے فراہم کی جانیوالی یونیفارم سے متعلق شکایات آئی جی پی کو عہدہ سنبھالتے ہی ہر رینج میں پولیس دربارکے موقع پر کی گئیں کہ فراہم کی جانی والی یونیفارم پولیس اہلکاران پر فٹ نہ ہونے کی وجہ سے اُسے دوبارہ بازار سے ٹھیک کروانا پڑتا تھا جس سے کانسٹیبلری کا قیمتی وقت اور اضافی رقم خرچ ہوتی تھی۔
آئی جی پی ذوالفقار حمید نے ان شکایات کا سخت نوٹس لیا اور صوبائی حکومت کو پولیس فورس کے کانسٹیبلری رینک تک کے اہلکاروں کو سینئر پولیس افسران کی طرز پر تنخواہ کے ساتھ یونیفارم الاﺅنس دینے کی سمری صوبائی حکومت کو بھیجوائی گئی تھی کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔ گذشتہ روز صوبائی حکومت نے کابینہ اجلاس میں اس الاﺅنس کی باقاعدہ منظوری دے دی ۔اس نئے یونیفارم الاﺅنس کے تحت تمام ماتحتان کو تنخواہ کیساتھ یونیفارم الاﺅنس کی مد میں700روپے ماہانہ کی ادائیگی کی جائیگی۔جس سے وہ اپنی مرضی کے مطابق اچھی اور اعلیٰ کوالٹی کی وردی خود خریدیں گے۔ اور اپنے ناپ کے مطابق وردی تیار کروائیں گے۔جس سے پولیس اہلکاروں کے وقار اور کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔آئی جی پی خیبرپختونخوا کے اس اقدام سے پولیس کانسٹیبلری کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ۔
آئی جی پی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید تقاضوں کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیںاور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور اِن کی سہولیات میں اضافہ میری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ

خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کے لیے یونیفارم الاﺅنس منظور

Shopping Basket