Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, March 2, 2026

اپر چترال: افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی واک

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکہو کے زیر اہتمام موڑکہو وریجون میں اتوار کے دن افواج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجتی کے طور پر افواج پاکستان یک جہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی ڑائبہتی بازار سے ہوتے ہوئے بازار چوک میں اکراختتام پزیر ہوئی ریلی میں ٹی ایم اے اسٹاف تجار برادری دوکاندار حضرات اور مختلف فکر کے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں پاک فوج کے حق میں نعرہ درج تھے اور شرکا ریلی نعرہ تکبیر اللہ و اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نغرہ لگا رہے تھے۔ ریلی کے اخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی استحکام اور افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگی گئی

اپر چترال: افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی واک

Shopping Basket