صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں جاری شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج عدنان حیدر ملوکی نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بونی میں پلانٹیشن ڈرائیو میں شرکت کی۔جبکہُ شجر کاری مہم کے کوارڈنیٹر شاہدہ پروین اور فارسٹ ڈیپارٹمبٹ اور کالج کے زمہ داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں پودے لگائے گئے جبکہ طلبہ اور شہریوں میں مفت پودوں کی تقسیم بھی کی گئی۔ یہ اقدام صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع بھر میں دو لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے حصول کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ شجرکاری مہم ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ فارسٹ کے زیرِ اہتمام جاری ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینا اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس مہم کو ضلع بھر میں مزید وسعت دی جائے گی تاکہ سرسبز و شاداب ماحول کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔


