وائس چا نسلر زرعی یو نیو ر سٹی پشاور ڈاکٹر جہا ن بخت کا پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کا افتتاح

خیبر پختونخواہ میں بڑی فصلوں کی پیداواری صلاحیت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا تجزیہ ” پروجیکٹ کے حوالے سے شعبہ ایگریکلچرل اینڈ اپلائیڈ اکنامکس زرعی یونیورسٹی پشاور میں ایگریکلچر لینکیجز پروگرام (اے ایل پی) کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے قیام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کیا۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں “خیبرپختونخوا میں فصلوں کی پیداواری صلاحیت پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات” کا جائزہ لینے کے حوالے سے پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر (پی آئی) ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی اور پراجیکٹ ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور درپیش چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لئے یونیورسٹی کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ ایگریکلچرل اینڈ اپلائیڈ اکنامکس کا خیبرپختونخوا میں پائیدار زرعی ترقی، تعلیمی و تحقیقی کوششوں اور اس اہم پروجیکٹ کے قیام یونیورسٹی کی ترقی کے لئے لگن کی تصدیق کرتا ہے اور مستقبل میں زرعی یونیورسٹی پشاور کا اس منصوبے کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کا قیام اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔پروجیکٹ کے پرنسپل انویسٹی گیٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خرم نواز سدوزئی نے وائس چانسلر اور دیگر شرکاء کو اس تحقیقی منصوبے کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پارک) اسلام آباد کی مالی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔ شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غفار علی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔افتتاحی تقریب میں پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان ، رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ٹریژر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر داؤد ناظم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر امجد علی و دیگر محققین نے شرکت کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket