پاک فوج کی جانب سے کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کو ضلع اورکزئی کے سیاحتی مقامات کا تفریحی دورہ کرایا گیا۔ اس دورے کی اہم سرگرمیوں میں زیرہ پارک،اورکزئی ریزورٹ اور نناوار غار کے سیاحتی وتفریحی مقامات کی سیر شامل ہے۔نوجوانوں نے تفریحی مواقع کی فراہمی کیلئے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے دورے کروانے کی خواہش کا اظہار کیا