Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Thursday, April 24, 2025

امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی وفد کا جمرود فورٹ کا دورہ

امریکہ سے تعلق رکھنے والے 34 رکنی سکھ کمیونٹی کے وفد کا تاریخی جمرود فورٹ اور گردوارا بھائ جوگا سنگھ پشاور کا دورہ۔ ۔ پشاور اور ضلع خیبر آمد پر وفد نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور دورے کے انعقاد پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کو ضلع خیبر میں واقع جمرود فورٹ کی تاریخ اور ہری سنگھ نلوا کے دور حکومت کے دوران اس کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ۔ وفد نے جمرود فورٹ میں موجود سکھ دور کی یادگار کا دورہ کیا۔ اور اس کی حفاظت کے لئے جاری تزین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ ۔ وفد نے گردوارا بھائ جوگا سنگھ پشاور کا بھی دورہ کیا۔ اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ وفد میں شامل شرکاء نے پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سکھ دور کے تاریخی مقامات کی دعوت دینا ان کے لئے باعث فخر ہے اور کہا کہ ان کی خصوصی طور پر مہمان نوازی بھی کی گئ۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی وفد کا جمرود فورٹ کا دورہ

Shopping Basket