Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, August 30, 2025

نوشہرہ: دریائے کابل میں پانی کی سطح میں کمی

نوشہرہ کے علاقے رسالپور رشکئی میں کلپانی سے گزرنے والا سیلابی ریلا مقامی آبادی کے لیے خطرے کا باعث بنا تاہم حفاظتی پشتوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 73 ہزار 100 کیوسک سے کم ہو کر 30 ہزار کیوسک تک آگیا ہے۔

انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں کیونکہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث دریائے کابل میں دوبارہ طغیانی آنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر نوشہرہ کے نچلے علاقوں میں سیلاب کے خدشات برقرار ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے کمزور پشتوں کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی حساس مقامات پر تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ دفعہ 144 کے تحت دریاؤں میں نہانے، کشتی رانی اور مویشی چرانے پر پابندی برقرار ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 72 گھنٹوں میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

نوشہرہ: دریائے کابل میں پانی کی سطح میں کمی

Shopping Basket