خیبرپختونخوا میں آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطا بق صوبے کے پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز کالام کا درجہ حرارت منفی 2،چترال 2،پاراچنار 3،بنوں 10،پشاور 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں صبح اور شام کے وقت دھند کا امکان ہے۔