خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے پشاور بائیکرز کا قافلہ ٹھنڈیانی کیلئے روانہ. پشاور بائیکرز کلب تین روزہ ٹورازم اتھارٹی کے کیمپنگ پاڈز میں کیمپنگ کرینگے۔ کیمپ کے دوران شجرکاری اور صفائی مہم میں حصہ لینگے۔ تین روزہ دورے میں 30 کے قریب بائیکرز شریک ہیں۔ بائیکرز ٹوور کا مقصد ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔ عنقریب بڑی سطح پر بھی سرگرمیوں کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ بائیکرز پشاور سے باراستہ صوابی، ایبٹ آباد اور پھر ٹھنڈیانی پہنچیں گے۔
