Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Monday, June 23, 2025

یومِ تکبیر قومی وقار اور خودمختاری کا استعارہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا

یومِ تکبیر پر پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا کے سامنے آیا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یومِ تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ملک کی دفاعی تاریخ کا سنہرا باب ہے اور پاکستان کے مضبوط عزم اور خودمختاری کی علامت ہے۔ گورنر نے کہا کہ “یومِ تکبیر پاکستانی قوم کے لیے فخر، عزم اور خودداری کا استعارہ بن چکا ہے۔”

انہوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

“وہی قومیں ناقابلِ تسخیر بنتی ہیں جو قربانی اور اتحاد کے جذبے کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔”

حالیہ بھارتی جارحیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا:

“پاکستان کے منہ توڑ جواب نے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی قوتوں کو بھی پریشانی سے دوچار کیا۔”

انہوں نے زور دیا کہ;

“یومِ تکبیر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔” آخر میں گورنر خیبرپختونخوا نے سائنسدانوں، انجینئروں، محبِ وطن قیادت اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “یومِ تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ ایک نظریہ، ایک عہد، ایک پیغام ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔”

یومِ تکبیر قومی وقار اور خودمختاری کا استعارہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا

Shopping Basket