میران شاہ :آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ میران شاہ بازار کے تاجروں کو معاوضوں کا چیک دینے کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔
شمالی وزیرستان ضرب عضب جنگ کے متاثرین میں معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ میران شاہ بازار کے 2115 متاثرین کو معاوضوں کے چیکس دیئے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر دکانداروں اور مارکیٹ مالکان میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کے فنڈز تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ میران شاہ بازار کے تمام متاثرین میں مرحلہ وار معاوضوں کے چیکس تقسیم ہورہےہیں ۔
مسمار شدہ تمام دکانوں اور مارکیٹوں کے مالکان کو ان کے حقوق دلائے جائیں گے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کے بعد چیک دیئے جاتے ہیں ۔ شمالی وزیرستان متاثرین کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف طریقے سے معاوضوں کی تقسیم پر ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں ۔
